وائرس کے خاتمے کیلئے عمل کی ضرورت ہے،مایا سونو 

وائرس کے خاتمے کیلئے عمل کی ضرورت ہے،مایا سونو 

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل ما یا سونو خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے باتوں کی نہیں صرف اور صرف عمل کی ضرورت ہے۔یہ بہت تکلیف دہ وائرس ہے اس کے حوالے سے مذاق انتہائی غلط ہے۔ انسان کو سوشل ہوناچاہیے کیونکہ زندگی گزارنے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب اور دوستوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تنہا زندگی کا سفر مکمل کر سکتے ہیں تو وہ بھول کا شکار ہیں، میں نے ایسے لوگوں کو کبھی منزل پاتے ہوئے نہیں دیکھا اور بالآخر انہیں اپنوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شوبز میں جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میری فیملی کی بہت زیادہ سپورٹ حاصل تھی، اگر وہ ساتھ نہ دیتے تو شاید اس منزل کو پانا ایک خواب ہی رہتا  مگر کامیابی کی بہت زیادہ خوشی ہے۔

مزید :

کلچر -