ثانیہ نشتر کا اسلام آباد میں ایدھی ہوم کا دورہ،خواتین اور بچوں سے عید ملیں 

 ثانیہ نشتر کا اسلام آباد میں ایدھی ہوم کا دورہ،خواتین اور بچوں سے عید ملیں 

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عید کے روز اسلام آباد میں ایدھی ہوم کا دورہ کیا اور وہاں موجود خواتین اور بچیوں سے عید ملیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہیں وہاں خواتین سے مل کر تسلی ہوئی کہ ہمارے سماجی تحفظ کے ادارے بے سہارا خواتین کے وقار کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے ان کوسائبان فراہم کر رہے ہیں۔ 

 ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -