فیروزوالہ، اراضی اور پانی لگانے کا تنازع، میاں بیوی 4سمیت افراد قتل 

فیروزوالہ، اراضی اور پانی لگانے کا تنازع، میاں بیوی 4سمیت افراد قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)اراضی کے تنازع کی بنا پر میاں بیوی اور پانی لگانے کے تنازع پر باپ بیٹا قتل ملزمان فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی چوڑا راجپوتاں (مریدکے)میں اراضی کے تنازعہ پر لیاقت علی نے اپنے بھائی رفاقت وغیرہ کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے سگے چھوٹے بھائی صداقت علی اور اسکی بیوی ثمینہ بی بی کو ہلا ک کر دیا جبکہ مقتولہ کا شیر خوار بیٹا محفوظ رہا۔ملزمان فرار ہو گئے واضح رہے کہ مقتول صداقت علی نے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس نے اپنے بھائیوں کی اراضی اپنے نام منتقل کروا لی جن کو اس بات کا رنج تھا اس بنا پر لیاقت علی اوررفاقت وغیرہ نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں تھانہ فیروزوالہ کے گاوں گول میں کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازعہ پر اللہ دتہ نے اپنے بیٹے علی رضا کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے زمیندار بھائی طارق اور اسکے 16سالہ بیٹے محبتی طارق کو ہلاک کر دیا فرارہو گئے فیروزوالہ پولیس نے متقولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ 
چارافراد قتل

مزید :

صفحہ آخر -