(ن) لیگ کا پکا فیصلہ، کسی کو ہٹانے میں استعمال نہیں ہونگے،شاہد خاقان

    (ن) لیگ کا پکا فیصلہ، کسی کو ہٹانے میں استعمال نہیں ہونگے،شاہد خاقان

  

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا پکا فیصلہ ہے کسی کو ہٹانے میں استعمال نہیں ہوں گے۔حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹا چاہتے ہیں۔ خلائی مخلوق ہمارا بیانیہ نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز رشید نے آرمی ایکٹ کو ووٹ نہیں دیا تو استعفی دے کر گھر جائیں۔پارٹی کی خاطر کڑوے گھونٹ بھرنے پڑتے ہیں۔ پرویز رشید کو یہ کڑوا گھونٹ بھرنا چاہیے تھا۔ پارلیمانی سیاست میں ووٹ پارٹی کا ہوتا ہے پرویز رشید کا ذاتی نہیں۔ ہم نے ووٹ دیا کیونکہ جب پارٹی نے فیصلہ کرلیا تو میرے لیے یہ گھونٹ بے ذائقہ تھا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز رشید نے ووٹ نہ دے کر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔پرویز رشید کو شوکاز نوٹس بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر ایسے شوکاز نوٹس شروع ہوگئے تو پھر ہر کسی کو روز کوئی نہ کوئی شوکاز ملے گا۔ مجھے بھی اس انٹرویو دینے پر شوکاز ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق ہمارا بیانیہ نہیں۔ خلائی مخلوق وہ ہے جو باہر سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسٹیبلمشنٹ کا وجود ہے اور وہ مداخلت بھی کرتی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سے ہم آہنگی نہ ہونے کے اثرات الیکشن میں دیکھے۔ہمارے خیالات کو پسند نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان اتنے ہی بااختیار وزیراعظم ہیں جتنے شوکت عزیز اور چودھری شجاعت تھے۔ ہم حکومت کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہتے، باقی اس حوالے سے شہباز شریف ہی بتا سکتے ہیں میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ آخر -