چوہنگ تھانہ، پو لیس اہلکار نے حوالاتی کو گولی مار دی

  چوہنگ تھانہ، پو لیس اہلکار نے حوالاتی کو گولی مار دی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ پولیس سٹیشن میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ملزم بار بار اہلکار سے سگریٹ کا تقاضا کر رہا تھا۔ طیش میں آکر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان کو بجلی چوری کے کیس میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔ ملزم ذیشان حوالات کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل وارث سے بار بار سگریٹ مانگتا تھا جس پر طیش میں آکر وارث نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔پولیس نے زخمی ملزم ذیشان کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گولی مار دی

مزید :

صفحہ آخر -