اے پی سی کے مثبت نتائج سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، نفیسہ شاہ

  اے پی سی کے مثبت نتائج سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، نفیسہ شاہ

  

سکھر(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اے پی سی کے یقینا مثبت نتائج نکلیں گے اور عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریک اور تمام جماعتوں کو متحرک کرنے میں چیئرمین بلاول بھٹو کا کردار اہم ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک کے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گااور فیصلہ کیا جائے گا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہو یا مڈٹرم الیکشن کی طرف جائیں انتخابی اصلاحات بھی اے پی سی کا حصہ ہو سکتی ہیں۔ نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا سے پوری معیشت بیٹھ گئی، اسی دوران پچیس روپے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرایا گیا۔ جتنی مہنگائی موجودہ حکومت میں ہوئی اتنی مہنگائی کسی حکومت میں نہیں ہوئی۔ 

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -