عید کے دنوں میں گراں فروشی عروج پر رہی 

  عید کے دنوں میں گراں فروشی عروج پر رہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی) عید لاضحی کی تعطیلات کے دوران دکاندارپھلوں اور سبزیوں کی خریداری کرنے والے صارفین کی کھال اتارتے رہے مختلف علاقوں میں نان اور خمیری روٹی 15کی بجائے 20 روپے میں فروخت ہوئی بعض بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمت میں 5سے 10 روپے تک اضافہ کر دیا  تفصیلات کے مطابق دکانداروں نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران  سپلائی نہ آنے کو جواز بناتے ہوئے ذخیرہ کی ہوئی پھل او ر سبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت کئے آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول سرکاری نرخ 65کی بجائے 90روپے فی کلو، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم60کی بجائے80،آلو سٹور36کی بجائے55سے60،پیاز درجہ اول30کی بجائے55سے60،پیاز درجہ دوئم26کی بجائے40،ٹماٹر درجہ اول85کی بجائے120،ٹماٹر درجہ دوئم78کی بجائے100،لہسن دیسی170کی بجائے260سے270،لہسن چائنہ145کی بجائے210سے220،ادرک چائنہ400کی بجائے480سے500،کھیرا دیسی56کی بجائے70،کھیرا فارمی42کی بجائے50،پالک26کی بجائے40،میتھی98کی بجائے130،بند گوبھی66کی بجائے100،شملہ مرچ88کی بجائے120،سبز مرچ اول100کی بجائے190سے200،لیموں دیسی120کی بجائے240سے250اور گاجر چائنہ58کی بجائے65سے70روپے فی کلو فروخت کی گئی پھلوں میں سیب گاچہ نیا135کی بجائے180سے190روپے،سیب کشمیری 80کی بجاتے120روپے،خوبانی امیری190کی بجائے260سے270،خوبانی سفید140کی بجائے200سے210،امرود70کی بجائے100،کیلا درجن اول120کی بجائے160سے170،کیلا درجن دوئم90کی بجائے120،انگور سندر خانی 200کی بجائے250سے260َآلو بخارا150کی بجائے220سے230،جامن 115کی بجائے130،آم چونسہ موسمی140کی بجائے180سے190،آم دوسہری125کی بجائے150،آڑو سپیشل190کی بجائے270سے280روپے گرما 64کی بجاتے75سے80جبکہ انار قندھاری 350کی بجاتے420سے430روپے فی کلو فروخت ہوا۔ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران تنور مالکان نے سادہ روٹی کی فروخت بند رکھی اور صرف نان اور خمیری روٹی فروخت کی گئی۔مختلف علاقوں میں نان اور خمیری روٹی 15کی بجائے20روپے میں فروخت کی گئی۔
گراں فروشی 

مزید :

صفحہ آخر -