سسٹم کی خرابی سے12 ہزار افراد ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھا سکے 

  سسٹم کی خرابی سے12 ہزار افراد ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھا سکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں فالٹ کی وجہ سے 12 ہزار افراد اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 12 ہزار متاثرہ افراد ایف بی آر افسران کی نااہلی کی وجہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ ٹھا سکے، ایف بی آر کا سسٹم میں فالٹ نہ ہونے کا مؤقف قابل اعتبار نہیں ہے، ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں فالٹ کی وجہ سے 12 ہزار افراد اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔ایف ٹی او کے مطابق ایف بی آر کی آن لائن سسٹم کو مربوط طریقے سے چلانے میں ناکامی نااہلی کے مترادف ہے، آثاثے ظاہر کرنے کی مدت میں خلاف قانون خفیہ توسیع ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خرابی کی عکاس ہے، 2.6 ارب روپے کا جمع شدہ ٹیکس، متاثرہ افراد کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی دلیل ہے۔ایف ٹی او نے کہا کہ ایف بی آر 12 ہزارمتاثرہ افراد کو اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرے، ایک سال گزرنے کے باوجود ایف بی آر متاثرہ افرادکی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام رہا،  ٹیکس ایمنیسٹی سکیم کو قابل عمل بنانے میں ایف بی آر افسران کی نااہلی، غفلت بدانتظامی کے مترادف ہے۔
ایف ٹی او 

مزید :

صفحہ آخر -