چین میں پاکستان کے نئے سفیر معین الحق نے چارج سنبھال لیا 

چین میں پاکستان کے نئے سفیر معین الحق نے چارج سنبھال لیا 

  

 بیجنگ (این این آئی)چین میں پاکستان کے نئے سفیر معین الحق نے چارج سنبھال لیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض کی انجام دہی ان کیلئے ایک اعزاز ہے، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور وہ چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ معین الحق نے 1987ء میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور وہ سری لنکا، کینیڈا اور ترکی میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل یورپ کے طور پر بھی فرائض ادا کیے ہیں اور بعد ازاں چیف آف پروٹوکول کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے۔ معین الحق فرانس میں بھی پاکستان کے سفیر کے طور پر تعینات رہے ہیں۔ 

معین الحق 

مزید :

صفحہ آخر -