پی ٹی آئی میڈیا سیل کے 6 افراد وفاقی وزارت اطلاعات میں تعینات 

    پی ٹی آئی میڈیا سیل کے 6 افراد وفاقی وزارت اطلاعات میں تعینات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف میڈیا سیل کے 6 افراد کو وفاقی وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں تعینا ت کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ان 6 افراد کی تعیناتی ایم پی ٹو اور تھری سکیل میں ہوگی اور انہیں بغیرکسی مقابلے کا امتحان دیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھاری تنخواہوں پر رکھا گیا ہے۔عمران غزالی ایم پی ٹو تعینات کیے گئے ہیں اور ان کا عہدہ گریڈ21 کے مساوی ہوگا جبکہ ایم پی تھری میں تعینات ہونیوالوں میں عثمان بن ظہیر، مزمل حسن، شہبازخان، نعیم احمد یاسین اور سعیدہ دھنک ہاشمی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے یہ تمام افراد پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل چلا رہے تھے اور ان تمام افراد نے عام انتخابات 2013ء اور 2018ء میں پی ٹی آئی کا بیانیہ سوشل میڈیا پرپیش کیا۔دوسری جانب وزارت اطلاعات کا کہنا ہے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی منظوری دسمبر 2019ء میں وزیراعظم نے دی تھی جبکہ بھرتیوں کے طریقہ کارکی منظوری وزیراعظم نے اپریل 2020 ء میں دی، متعلقہ ملازمتوں کیلئے اشتہار کے بعد بھرتیاں کی گئی ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق جنرل منیجرکیلئے 76 اور ڈیجیٹل میڈیا کنسلٹنٹ کیلئے67 درخواستیں موصول ہوئیں، بھرتیاں سپیشل سلیکشن بورڈنے انٹرویوز کے بعد کی ہیں اور منتخب افرادکی سمری کی وزیراعظم نے20 جولائی کو منظوری دی ہے۔
پی ٹی آئی تعیناتی

مزید :

صفحہ آخر -