نیب قانون میں ترامیم پر اپوزیشن تین چار مہینے ضرور شورشرابا کریگی: شیخ رشید 

نیب قانون میں ترامیم پر اپوزیشن تین چار مہینے ضرور شورشرابا کریگی: شیخ رشید 

  

 راولپنڈی(این این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن تین چار مہینے ضرور شور شرابا کرے گی، مولانا صاحب یہ پرانا وقت نہیں، اپوزیشن سمجھ لے کی عمران خان کہیں نہیں جا رہے،نیب کے قانون میں ترمیم کرنے والا عمران خان آخری شخص ہو گا،بلاول روزانہ پریس کانفرنس کرے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، بلاول کی باتیں بچگانہ ہیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر  رہا ہے، ہم مانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہوئی ہے تاہم عمران خان حالات بہتر کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ چاہتے ہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم ہو، نیب کے قانون میں ترمیم کرنیوالا عمران خان آخری شخص ہو گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف سے اْمید ہے کہ وہ تدبرکا مظاہرہ کریں گے۔

شیخ رشید 

مزید :

صفحہ آخر -