طواف الوداع کے بعد حجاج کرام اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو گئے

  طواف الوداع کے بعد حجاج کرام اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو گئے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)محدود حج202ء کا کامیاب آپریشن،طواف الوداع کے بعد حجاج کرام اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہو گئے،سعودی وزارت الحج کا اظہار تشکر،حج اپریشن میں حصہ لینے والے تمام محکموں کے ذمہ داران اور اہلکاروں کو مبارک باد،  اس سال کرونا کی وجہ سے ایک ہزار افراد نے حج کی سعادت حاصل کی،سعودی حکومت نے حج2020ء میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کرونا کے خلاف فرنٹ لائن میں مصروف عمل اہلکاروں کو موقع فراہم کیا ہے،حج کی سعادت حاصل کرنے والے فوج،سکیورٹی ایجنسی،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور ان کے خاندان کے افراد شامل تھے،حج کے لیے نامزد ہونے والوں کو4سے 8ذو الحج مکہ کے ہوٹلوں میں کروتین کیا گیا،بیگ سمیت دیگر سامان 8ذو الحج کو عازمین کو دے کر منیٰ خیموں اور ٹاور میں لایا گیا اور پھر 8ذو الحج کو منیٰ میں 5نمازیں مکمل کرنے کے بعد عرفات لے جایا گیا،مناسک حج کے لیے 40خصوصی بسیں سنی ٹائزر کر کے مخصوص کی گئی تھیں،گزشتہ روز تمام حجاج کرام کو طواف الوداع کے کے اپنے اپنے شہروں کو واپس روانہ گیا گیا۔

حجاج واپسی

مزید :

صفحہ آخر -