بھٹہ چوک میں ڈاکوؤں کی ڈولفن، پیرو ٹیموں پر فائرنگ، راؤنڈ اپ میں گرفتار

بھٹہ چوک میں ڈاکوؤں کی ڈولفن، پیرو ٹیموں پر فائرنگ، راؤنڈ اپ میں گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی نادر آباد کے قریب ڈولفن سکواڈ نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی مہران کار،پسٹل،کیش،3 موبائل فونز و 3پرس برآمد ہوئے۔ ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کے مطابق دو ڈاکو کینٹ میں شہری سے گن پوائنٹ پر مہران کار چھین کر فرار ہو ئے۔ ڈولفن ٹیمیں الرٹ ہو گئیں۔ ڈاکوؤں نے گاڑی چھیننے کے بعد بھٹہ چوک پر فروٹ شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ بھٹہ چوک پر واردات کے دوران ڈولفن سکواڈ و پیرو کی ٹیموں میں آمنا سامنا ہوگیا۔ ڈاکوؤں نے ڈولفن سکواڈ و پیرو پر فائرنگ شروع کردی۔ ڈولفن و پیرو ٹیموں نے ملزمان کو راؤنڈ اپ کر لیا۔ ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی مہران کار،پسٹل،کیش،3 موبائل فونز و 3پرس برآمد کرکے ملزمان گلفام اور کلیم کو چوکی نادر آباد کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان اورایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے سیکٹر انچارج و ٹیموں کو شاباش دی گئی۔

ڈاکو گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -