چیئرمین سینیٹ اور ترک سپیکر میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفی سینتوپ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آیا صوفیہ کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے پر ترک حکومت اورقیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹیلیفونک رابطے کے دوران اہم امور، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی تعلقات، بین الپارلیمانی تعلقات، عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینگے، امن، ترقی، اقتصادی خوشحالی ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے، پاکستان خطے اور علاقائی سطح پر امن کا خواہاں ہے، تنازعات کا ڈائیلاگ اور پرامن حل ترقی کے عمل کو آگے لے جانے میں مددگارثابت ہوں گے۔
صادق سنجرانی