نیب مجموعی کارکردگی پر اجلاس ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس زیر غور

 نیب مجموعی کارکردگی پر اجلاس ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس زیر غور

  

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی با لخصوص ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی 30جولائی کی میڈیا رپورٹس پر غور کیا گیا۔جن میں کہا گیا تھا کہ جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی کارکردگی گزشتہ 34ماہ کے دوران پہلے سے زیادہ بہترین رہی ہے۔نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 466ارب روپے کی ریکوری کی ہے جو نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیب کی کارکردگی کے اشاریے دیگر ممالک کے اداروں سے بہت بہتر ہیں۔ پاکستان کے اندر ایف آئی اے اور تمام صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کے مقابلے میں نیب کی کارکردگی زیادہ مؤثر ہے۔ ٹھوس دستاویزی ثبوت پر مبنی انکوائر یز اور انویسٹی گیشن میں مزید بہتری کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ نیب نے اپنی ٹریننگ اینڈ ریسرچ اکیڈمی قائم کی ہے۔جس میں نیب کے انویسٹیگیشن آ فیسر اور پراسیکیوٹر کو منی لانڈرنگ اور وائٹ کالر کرائمز سے نمٹنے کے لئے جدید خطوط پر تربیت دی جاتی ہے۔ 

رپورٹس پر غور

مزید :

صفحہ آخر -