نیشنل تھرو بال کوچنگ کورس 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا

        نیشنل تھرو بال کوچنگ کورس 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ نیشنل تھرو بال کوچنگ کورس 4 ستمبر سے ناران میں شروع ہو گا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس میں مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بھی اپنے اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے۔

 ہیں اور کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے افراد اپنی اپنی رجسٹریشن 15 اگست تک کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس 6  ستمبر تک جاری رہے گا۔

 کورس میں تھروبال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کروائے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -