پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ، انگلینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے: احسان مانی 

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ، انگلینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے: احسان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر احسان مانی  نے کہا ہے کہ  پاکستان میں اب حالات نارمل کی طرف ہوچکے ہیں، انگلینڈ کی اگلی اوے سیریز 2022 ء میں  اور انگلش ٹیم کو پاکستان کا اب دورہ کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے  احسان مانی  کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو رہ نگلینڈ کا مقصد سوائے کرکٹ کی بحالی کے اور کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میدانوں کا آباد ہونا چیلنجنگ تھا اور ان کی کوشش یہی تھی کہ سیکور ماحول میں دورہ ہوجائے۔ احسان مانی نے کہا کہ جب سے وہ چیئرمین بنے ہیں انگلینڈ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ اگلی اوے سیریز انگلینڈ پاکستان میں آکر کھیلے۔پی سی بی چیف نے کہاکہ اب پاکستان میں حالات نارمل ہوچکے ہیں جس کی بہت زیادہ خوشی ہے امید ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آکر ضرور کھیلے گی  کہا کہ دنیا میں کسی بھی ملک کو رسک فری قرار نہیں دیا جاسکتا، ان کا نہیں خیال کہ اب کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ جس کو بنیاد بنا کر انگلینڈ انکار کرے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے آخری بار 2005ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔