پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع

      پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع

  

مانچسٹر (آن لائن) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  کل اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت جو روٹ کرینگے جبکہ پاکستان کی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں، اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ ٹیسٹ سیریز کانٹے دار ہوگی۔  اس سے قبل میزبان ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بقیہ دونوں میچز ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور ا?خری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی20 میچز کھیلنے کے لئے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی۔

 جہاں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اگست کو دوسرا میچ 30 اگست کو جبکہ تیسرا اور ا?خری ٹی ٹونٹی میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔#/s#

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -