پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے، ناصر حسین

    پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے، ناصر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) سابق انگلش کرکٹر  ناصر حسین  نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈیز سے قدرے بہتر ہے جس میں شامل اظہرعلی،اسد شفیق اور بابر اعظم انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا وائٹ بال ریکارڈ بھی ٹیسٹ کے مقابلے میں بہتر ہے۔ناصر حسین کے مطابق پاکستانی بالنگ ناتجربہ کاری کے باوجود کافی خطرناک ہے لیکن انگلینڈ کا پہلے ہی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا بڑا فرق بن سکتا ہے اور پاکستانی ٹیم کو خیال رکھنا ہوگا کہ ان کے کھلاڑی ٹھنڈے نہ پڑ جائیں۔
 اور ہوم ٹیم کیلئے ویسٹ انڈیز جیسا چیلنج ثابت ہوں۔