5سالہ پابندی آصف زرداری نے ختم کروائی: شعیب اختر

5سالہ پابندی آصف زرداری نے ختم کروائی: شعیب اختر

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری نے ان پر سے 5 سال کی پابندی ختم کرائی تھی۔ 44 سالہ شعیب اختر نیانکشاف کیا چار پانچ کی عمر سے میرے ساتھ بازوؤں اور ٹانگوں کے مسائل تھے، فاسٹ باؤلر بننا میرا کوئی بچپن کا خواب نہیں تھا، 18 سال کی عمر تک میں نے کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔شعیب ملک نے خود پر پانچ سال کی پابندی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے میری مدد کی تھی، انہوں نے اس وقت کے پی سی بی چیئرمین نسیم اشرف کو کہا شعیب کو ٹیم میں واپس لاتے ہو یا میں نیا چئیرمین لاؤں؟سیاست میں آنے سے متعلق سوال کے جواب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اپنے انٹرویو میں شعیب اختر نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -