ٹیم مینجمنٹ کا انگلینڈ کے خلاف دو سپنرز کھلانے کا فیصلہ

   ٹیم مینجمنٹ کا انگلینڈ کے خلاف دو سپنرز کھلانے کا فیصلہ

  

لاہور (آن لائن) ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دو سپنرز کھلانے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ پاکستان منگل کو پہلے ٹیسٹ کے لئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کرے گا۔ اس سے قبل 20 کھلاڑیوں کے اعلان کردہ سکواڈ میں تین سپنرز، یاسر شاہ، شاداب خان اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔  ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ  آج اور کل مانچسٹر کی پچ اور موسم کی صورتحال پر نگاہ رکھیں گے اور پھر دو سپنرز کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کریں گے ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس لئے ٹیم میں دو سپنرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -