عید الاضحی پر انتظامیہ کا صفائی  آپریشن قا بل تحسین ہے

   عید الاضحی پر انتظامیہ کا صفائی  آپریشن قا بل تحسین ہے

  

لاہور(پ ر)  انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ عید الاضحی پر انتظامیہ کا صفائی آپریشن قا بل تحسین ہے،شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول فراہم کر کے ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے شہریو ں کے دل جیت لیے ہیں،ایل ڈبلیو ایم سی کو شہر کے بیشتر علاقوں میں عرق گلاب کا سپرے کرانے پر خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاہے کہ عید کے تینوں دن آلائشوں کی ڈمپنگ اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے جامع پلان تر تیب دینے والے حکام کوہم خراج تحسین پیش کر تے ہیں،شہریو ں نے بھی عید کے مو قع پر ضلعی انتظامیہ سے تعا ؤن کر کے ذ مہ داری کا ثبو ت فراہم کیا۔ انہو ں نے کہ اسلام صفا ئی کو سب سے زیادہ اہمیت دینے والا مذہب ہے جس طرح ہم لو گ اپنے گھرو ں کی صفا ئی کا خیا ل رکھتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنی گلی محلے اور شہر کی صفا ئی کا بھی خیا ل کر نا چاہیے۔شہر کو صا ف رکھنے کیلئے جن جن لو گو ں نے کردار ادا کیاہے ہم ان کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -