عید قربان پر پونے 18 لاکھ جانور فروخت ہوئے، ذرائع

  عید قربان پر پونے 18 لاکھ جانور فروخت ہوئے، ذرائع

  

لاہور(سٹی رپورٹر) بڑی عید پر جانوروں کی خرید و فروخت کے اعدادوشمار  کے مطابق  پونے 18 لاکھ  جانورفروخت ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قربانی اور معاشی لحاظ سے لاہور پہلے نمبر پر رہا۔ گزشتہ سال کی نسبت اس عید پر ایک لاکھ 71 ہزار 338 زائد مویشی فروخت ہوئے۔ شہر کی 12 مویشی منڈیوں میں مجموعی طور پر 17 لاکھ تہتر ہزار سے زائد جانور بیچے گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں 6 لاکھ 98 ہزار 398 بڑے جانور فروخت ہوئے جبکہ 10 لاکھ 91ہزار 842 چھوٹے جانور فروخت کئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -