ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات

 ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات

  

لاہور(پ ر) عیدالاضحی کے موقع پر اس مرتبہ بھی ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے رہائشیوں کی سہولت کے پیش نظر صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے اور آلائشوں کو بروقت اُٹھانے اور اُنکو ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی طور پر انتظامات کر رکھے تھے۔ جبکہ عملہ صفائی خاصا متحرک رہا۔ ورکرز اور دیگر عملے نے بڑی جانفشانی سے صفائی کیلئے انتھک محنت کی اور اپنے فرائض کو دیانتداری سے سرانجام دیئے۔ یاد رہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ہر سال ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ صفائی ستھرائی اور الائشوں کو اُٹھانے کے بروقت اقدامات کرتا ہے۔ ان کے اعلیٰ انتظامات کی وجہ سے یہاں کے شہریوں، رہائشیوں، سماجی، مذہبی تاجر تنظیموں نے ڈی ایچ اے اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ صفائی اور دیگر سٹاف کی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انکی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ 

صفائی ماحول کو برقرار رکھنے میں انکا اقدام لائق تحسین ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -