صفا ئی کرنے والی کمپنیاں بہترکارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہیں:سمیرا ساہی 

صفا ئی کرنے والی کمپنیاں بہترکارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہیں:سمیرا ساہی 

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ صفا ئی کرنے والی کمپنیاں بہتر پرفامنس پر مبارکباد کی مستحق ہیں،عوام اور صفا ئی کرنے والی کمپنیو ں نے عید پر ذمہ داری کامظاہرہ کیا جس کے باعث آ ج لاہور صا ف ہے،عوام نے عید پر ایس او پیز پر عمل کر کے حقیقی محب و طن ہو نے کاعملی ثبو ت فراہم کیا۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ گندگی تمام بیماری کی جڑ ہے اپنے ارد گر د کے ما حو ل کو صاف رکھنا ہماری سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اہل لاہور نے ہمیشہ ہر موقعہ پر ذ مہ داری کا مظاہرہ کیا سب کی محبتو ں کی و جہ سے آ ج لاہور کا ماحو ل دیگر بڑے شہرو ں کے مقا بلے میں صا ف ہے 

۔ انہو ں نے کہاکہ عوام نے کورونا خا تمہ کیلئے بھی ایس اوپیز پرعمل کر کے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا عوام کے بھر پور تعا ؤن سے آ ج ملک میں کورونا کے کیسز تیزی سے کم ہو رہے ہیں ان شا ء اللہ بہت جلد ملک سے کوروناکا خا تمہ ہو جائے گا۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -