الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم

  الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین میں قربانی کا گوشت ...

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ  لاہورکے زیر اہتمام عید الاضحی کے موقع پر لاہور کی کچی بستیوں میں غریب خاندانوں اور ہزاروں مستحق خواتین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر الخدمت خواتین فا ؤنڈیشن خواتین ونگ کی وائس پریزیڈنٹ صبا ثا قب نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک کے طول و عرض میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار عید الاضحی ایسے موقع پر آئی کہ کورونا وائرس کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔

 اور روز گار سے بھی محروم ہو گئے۔امسال ہمیں اپنے غریب بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اس بار خصوصی طور پر سنت ابراہیمی ذبیحہ گوشت کی تقسیم کا بڑے پیمانے پر انتظام کی اور الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ  لاہورنے کوشش کی کہ شہر کی تمام کچی بستیوں میں پہنچ کر اپنے غریب بہن بھائیوں میں گوشت کی تقسیم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک گوشت اور راشن پہنچایا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -