یو ای ٹی میں غیر ملکی طلباء و طالبات اور چائنیز فیکلٹی کے اعزاز میں ظہرانہ 

یو ای ٹی میں غیر ملکی طلباء و طالبات اور چائنیز فیکلٹی کے اعزاز میں ظہرانہ 

  

لاہور (پ ر) عید الاضحیٰ کے تیسرے روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں غیر ملکی طلباء و طالبات اورچائنیز فیکلٹی کے اعزاز میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سادہ اور پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے خصوصی شرکت کی جبکہ تمام ڈینز،سینئر وارڈن ڈاکٹرمحمد مشتاق اور اقبال ہال اورخالدہال کے غیر ملکی طلباء بھی شریک ہوئے۔تقریب میں حکومتی ایس او پیز اور سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خیال رکھا گیا۔اس موقع پروائس چانسلرنے طلباء اور چینی اساتذہ سے خطاب کیا۔

 اورانہیں عید کے پر مسرت موقع پر یونیورسٹی اور اہل پاکستان کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی،انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی مشکل کے اس وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور دستیاب وسائل سے ان کی ہر ممکن معاونت بھی کرے گی۔طلباء نے وائس چانسلر،فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -