کورونا کے باعث صنعتی شرح نمو میں 22فیصد کمی تشویشناک ہے،اعظم چودھری

  کورونا کے باعث صنعتی شرح نمو میں 22فیصد کمی تشویشناک ہے،اعظم چودھری

  

لاہور(پ ر)  چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن  لاہورا عظم چودھری نے اسٹیٹ بینک کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مارچ میں صنعتی شعبہ کی شر ح نمو میں 22فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی2019سے فروری2020تک معاشی استحکام کی بدولت معیشت بہتر ہوئی اور مالی و جاری خسارے کنٹرول میں تھے لیکن کورونا وباء کے باعث صنعتی شعبہ میں لاک ڈاؤن کے باعث صنعتی شعبہ بند اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار رہے۔معاشی سست روی اور بے روزگاری کے باعث حکومت نے تیسری سہ ماہی کے اختتام پر صنعتی شعبہ کے لیے پیکیج کے ساتھ ساتھ شرح سود میں کمی، تین ری فنانسنگ سکیم کے اجراء سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم  کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کے اقدامات  اورمراعات فراہم کی جائیں۔صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہونے سے اشیاء سستی اور مہنگائی کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -