قربانی کا گوشت بھاری پڑ گیا، ہزاروں شہری فوڈ پوائزنگ میں مبتلا 

قربانی کا گوشت بھاری پڑ گیا، ہزاروں شہری فوڈ پوائزنگ میں مبتلا 

  

 لاہور (سٹی رپورٹر)  عید کے موقع پرقربانی کے گوشت سے مقابلہ شہریوں کو بھاری پڑ گیا۔ زیادہ گوشت کھانے سے ہزاروں شہری فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ گوشت سے مقابلہ کے شوقین تین روز میں 30ہزار سے زائد شہری ہسپتال پہنچ گئے۔8 بڑے ہسپتالوں میں ڈائریا اور معدے کے مرض کی شکایات آگئیں۔معدے میں جلن۔ ڈائریا اور فوڈ پوائزننگ کے کیس زیادہ رپورٹ ہوئے۔میوہسپتال میں 5300 جناح ہسپتال میں 3 ہزار،جنرل ہسپتال میں 3900، سروسز ہسپتال میں 3600، گنگارام ہسپتال میں 3300، شاہدرہ ہسپتال میں 2800،میاں میر ہسپتال میں 2500، نوازشیریف ہسپتال میں 2300، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 1800 جبکہ جناح اسپتال میں 34 سو مریض رپورٹ ہوئے۔گوشت سے مقابلہ کے دوران فوڈ پوائزنگ اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر شہری مردہیں جن کی عمریں 27سال سے 60 سال کے درمیان ہیں ان کی تعداد 62  فیصد ہے جب کہ 26 فیصد نوجوان ہیں جن کی عمر17سے 24 سال کے درمیان ہیں  عورتیں صرف 12 فیصدگوشت سے مقابلہ کرتے ہوئے پیٹ کے امراض کا شکار ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -