قربانی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے  کا ذریعہ ہے، مولانا تطہیر زیدی

قربانی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے  کا ذریعہ ہے، مولانا تطہیر زیدی

  

لاہور(پ ر) جامعہ المنتظر ماڈ ل ٹاون میں مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے نماز عید الضحی کی امامت کروائی۔ انہوں نے  خطبہ عید میں فلسفہ قربانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی یاد میں جانور کی قربانی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

 اوریہ پیغام بھی ہے کہ ہم دین خدا کی سربلندی کے لیے اپنی خواہشات کی اور ذاتی مفادات کو بھی قربان کریں۔انہوں نے کہا کہ قربانی کا گوشت اور خون نہیں، بلکہ قربانی کرنے والے کی نیت اللہ کو پسند ہے۔ہمیں گوشت ذخیرہ کرنے کی بجائے، غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کرنا چاہیے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -