ملک میں بڑھتی فرقہ واریت تشویشناک ہے،مولانا محمد عاصم مخدوم

  ملک میں بڑھتی فرقہ واریت تشویشناک ہے،مولانا محمد عاصم مخدوم

  

لاہور(پ ر)چیئرمین کل مسالک علماء  بورڈ مولانامحمد عاصم مخدوم نے کہاکہ ملک میں فرقہ واریت بڑھ رہی ہے اور حکومت سو رہی ہے۔ ریاست مدینہ کے بانی نبی آخرالزمان عید کے دن یتیموں محتاجوں اور فقیروں کی  داد رسی کرتے تھے۔ہمارا ریاست مدینہ کا دعوے دار وزیر اعظم عید کی چھٹیاں منا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل مسالک علماء بورڈنے موجودہ ملکی صورتحال پر جلد علماء و مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت پر انتہائی تشویش ہے۔معلوم نہیں حکومت فرقہ واریت پر کیوں خاموش ہے۔

علماء اور زعماء سے التجا ہے کہ وہ فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ہمیشہ اتحاد امت کے لئے علماء و مشائخ  نے قوم کی راہنمائی کی۔ ہمارا ملک کسی بھی قسم کی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -