دین، وطن کیخلاف سازشیں ناکام بنانے  کیلئے قوم متحد ہے،مولانا امجد خان

    دین، وطن کیخلاف سازشیں ناکام بنانے  کیلئے قوم متحد ہے،مولانا امجد خان

  

لاہور(پ ر) دین اور وطن کے خلاف سازشی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن قوم ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیئے ایک ہے۔عید الاضحی اللہ کے حکم پر ہر قربانی دینے کا پیغام دیتی ہے اور ہر انا اور خواہشات کو قربان کرنے کا درس دیتی ہے،کشمیر میں عید پر پابندیاں عالمی قوانین کے دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور سیکولر ریاست ہونے کے بھارتی دعوے کی نفی ہے 5اگست کو کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہوگی جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمن کے حکم پر کشمیر میں مودی سرکار کے غاصبانہ اور جعلی قبضے کے خلاف ملک گیر پروگرام ہوں گے،مہنگائی مافیا بے لگام عید پر حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات مہنگاکر کے غریب عوام کو عید تحفہ دیا گیا،حکومت عملی طور پر مکمل طور پر ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہیاور ملک میں مافیاز کا راج ہے۔

،ملک دن بدن نئے سے نئے بحران کا شکار ہوتا جا رہے ان تما م بحرانوں کا حل شفاف انتخابات میں ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے 77کلب ابیٹ گراؤنڈ میں نماز عید کے اجتماع اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ سنت ابراہیمی کی پیروی در اصل رضائے الہی کے سامنے سر تسلیم خم کر نے کا نام ہے انہوں نے کہاکہ سنت ابراہیمی ادا کرنے والے تمام مسلمانوں کی اللہ قربانیوں کو قبول فر مائے انہوں نے کہاکہ سنت ابراہیمی کا مقصد تقوی کا ماحول پیداکرنا ہے انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ سودی قرضوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے نااہل حکمرانوں نے وطن عزیز کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ بجلی،گیس،پانی،روٹی سمیت تعلیم اور صحت کا حصول بھی غریب کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے لیکن حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ کشمیر میں ایک طویل عرصے سے بدترین لاک ڈون ہے انسانی حقوق کے دعویداروں کے لیئے ایک چیلنج ہے انہوں نے کہاکہ بدترین معاشی حالت سے ریاست خطرات میں گھر چکی ہے ان تمام مسائل کاحل حقیقی تبدیلی کے لیئے عام انتخابات ہیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی ملک اور اسلام کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرتی رہی اور کرتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -