اپوز یشن سن لے حکومت نہیں ان  کی سیا ست خطرے میں ہے 

 اپوز یشن سن لے حکومت نہیں ان  کی سیا ست خطرے میں ہے 

  

لاہور(پ ر) تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن سن لے حکومت نہیں ان کی سیا ست خطرے میں ہے،حکومت عمران خان کی قیادت میں عوام کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کے راستے پر گامزن کرے گی،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پار ٹی کارکنان اور عوام میں مقبولیت کے حامل افراد کو آگے لایا جائے گا۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام ملکی مسائل کو حل کرنے کیلئے عمران خاں کے سوا ملک میں کوئی قیادت موجود نہیں کرپشن اور ملکی دولت لوٹ کر اداروں کو کمزور کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا۔

انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مدت پوری کرے گی اور عمران خان کی قیادت میں عوام کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کے راستے پر گامزن کرے گی، پی ٹی آئی محب وطن پاکستانیوں کی جماعت ہے جس میں کرپشن سے پاک عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -