حکمرانو ں نے عید پر بھی اپنی  ”انا“ قر بان نہیں کی، سلیم ر ضا

حکمرانو ں نے عید پر بھی اپنی  ”انا“ قر بان نہیں کی، سلیم ر ضا

  

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعات محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکمرانو ں نے عید پر بھی اپنی ”انا“ قر بان نہیں کی،شریف گروپ کے سی ای او عثمان کی گرفتاری سے بھی حکمران مسلم لیگ (ن)کو بلیک میل نہیں کر سکیں گے۔عید لاضحی پر عوام پر پٹرو ل بم گراکر حکومت نے عوام د شمنی کا عملی مظاہرہ کیا۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ریاست مدینہ میں حکمران کے لئے لازم تھا کہ وہ عیدین اورجمعہ کی نمازوں کی امامت کر کے خطبہ دے اور اپنے آپکو عوامی احتساب کے لئے پیش کریں۔ 

عمرانی ”ریاست مدینہ“میں جب بھی عید کا موقع آتا ہے تو ”امیرالمومنین“ دارلخلافہ چھوڑ کر سیروسیاحت کے لئے چلے جاتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی بطور وزیراعظم خو د کونااہل اور نا لا ئق ثا بت کر چکا ہے عوام کی خواہش کااحترام کرتے ہو ئے نیازی فوری مستعفی ہو جائے۔ اپوز یشن کی اے پی سی سے پہلے ہی حکومتی ایوانو ں میں ز لز لہ بر پا ہو چکا۔ ان شا ء اللہ 2020نااہل حکومت کے خا تمے کا سا ل ثا بت ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -