ڈاکٹر طاہر القادری کل ”عقیدہ اہلسنت اور مقام سیدہ کائنات ؑو شان صدیق اکبر ؓ کانفرنس“سے خطاب کرینگے

ڈاکٹر طاہر القادری کل ”عقیدہ اہلسنت اور مقام سیدہ کائنات ؑو شان صدیق اکبر ؓ ...

  

لاہور(پ ر)  تحریک منہاج القرآن لاہور اور انٹرنیشنل نعت کونسل کے اشتراک سے ”عقیدہ اہلسنت اور مقام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا و شان صدیق اکبر ؓ کانفرنس“ 5اگست بدھ کو منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خطاب کرینگے اور فکر انگیز پیغام دینگے، کانفرنس کے میزبان معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری اور چیف آرگنائزر الحاج انجینئر محمد افضل نوشاہی استقبالیہ کلمات ادا کرینگے،کانفرنس کے آرگنائزر شہزاد حنیف مدنی، قاری محمد یونس قادری، الحاج محمد خلیل ملک ہوں گے۔

درگاہ عالیہ وارثیہ علامہ اقبال ٹاؤن میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ،پیر سید ریاض الحسن شاہ، پیر سید ظفر اقبال شاہ(علی پور سیداں)، خواجہ معین الدین کوریجہ(کوٹ مٹھن شریف)، عمران شاہ ولی (دائم حضوری)،پیر شمیم صابری، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،حبیب عرفانی (سندر شریف)، شہزاد احمد مجددی، مفتی محمد رمضان سیالوی، پیر سید محفوظ الرحمن شاہ مشہدی، ڈاکٹر راغب نعیمی،علامہ میر محمد آصف اکبر سمیت مشائخ عظام اور جید علمائے کرام شرکت کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -