لاہورکے نئے ماسٹرپلان2050ء کی تیاری کیلئے ابتدائی کام شروع

   لاہورکے نئے ماسٹرپلان2050ء کی تیاری کیلئے ابتدائی کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور کے نئے ماسٹرپلان2050ء کی تیاری کے لئے ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے-ماسٹر پلان تیار کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کی شارٹ لسٹنگ اور پری کوالیفکیشن کی خاطر کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی اور ٹی اوآرزکمیٹی کامشترکہ اجلاس لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے مختلف فرموں کی طرف سے موصول ہونے والی اظہار دلچسپی کی پیشکشیں کھولی گئیں۔ اس مقصد کے لئے سات کمپنیوں نے اظہار دلچسپی جمع کرائے۔ ان کمپنیوں میں کنٹری ڈویلپرز کنوریشم،یورو کنسلٹنٹ پاکستان،شہر ساز پرائیویٹ لمیٹڈ،ایشین کنسلٹنٹس،مائن ہارٹ،پلوٹو پلاننگ ترکی اور نیسپاک کنسلٹنٹس شامل ہیں۔دریں اثناء ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ انتظامیہ کو  منصوبے پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اسے ستمبر کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کے لئے اضافی لیبر لگانے کے ساتھ ساتھ بلڈنگ میٹریل کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنایاجائے۔اس موقع پر انجینئر عامر ریاض قریشی بھی ہمراہ تھے۔بریفنگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرارحسین نے بتایاکہ کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 60 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا گیا ہے اور انڈر پاس کی تمام 880پائلیں تعمیر کر لی گئی ہیں۔ اس وقت چھت ڈالنے کے لئے فردوس مارکیٹ چوک میں شٹرنگ کی جا رہی ہے اور سریے کاٹنے اور جال بنانے کا کام بھی جاری ہے