سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی، پرویز ملک

 سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی، پرویز ملک

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ  حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ وزیراعظم نے الزامات لگا کر اپوزیشن کی کردار کشی کرنے سے اپنی نااہلی اور ناکامی نہیں چھپا سکتے۔ آج حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے معیشت فیصد گر چکی ہے۔ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل چکی ہیں، عمران نیازی کو سوال  کرنے پر کہتے ہیں کہ میں این آر او نہیں دوں گا، بتائیں آپ سے این آر او کس نے مانگا ہے۔

 کس نے؟ خدا کے لیے پاکستان کے غریبوں، کسانوں، مزدروں، تاجروں، نوجوانوں کو این آر او دے دو جن کا مستقبل تباہ ہو چکا،پاکستان میں 2 سالوں میں جتنے کاروبار بند ہوئے دنیا میں کہیں نہیں ہوئے۔ خدارا پاکستانی معیشت کو تباہ نہ کرو۔ معیشت تباہ ہو تو دفاع بھی ختم ہو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں لیگی رہنماں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نی ہمارے پاس جاری اخراجات کے لئے پیسے نہیں کیونکہ ٹیکس ریونیو نہیں بڑھ سکا۔ہم نے ٹیکس ریونیو بڑھا کر دکھایا۔ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہیں بیمار معیشت ملی تھی۔موجودہ حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں۔پٹرول بحران پر حکومتی رویہ نے چینی سکینڈل کی یاد تازہ کردی ہے۔عوام کا دل تبدیلی سے بھر کیا گیا ہے،سلیکٹڈ اور نالائق حکومت کے تمام دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں عوام بھوکوں مرنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -