لاہور میں الائشوں کے ڈھیر پنجاب حکومت کا منہ چڑھا رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

  لاہور میں الائشوں کے ڈھیر پنجاب حکومت کا منہ چڑھا رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور جیسے خوبصورت شہر میں گندگی اور الائشوں کے ڈھیر پنجاب حکومت کا منہ چڑھارہے ہیں۔عید کے تیسرے روز بھی لاہور میں جگہ جگہ الائشوں اور گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں۔ہر بارش کے بعد لاہور کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں۔مون سون اور عیدالاضحی سے قبل عثمان بزدار نے ایک بھی انتظامی میٹنگ طلب نہیں کی۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا گلبرگ، جوہرٹاون،اقبال ٹاؤن جیسے پوش علاقوں میں کچرے کے ڈھیر پنجاب حکومت کے ناقص پلائننگ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔عمران صاحب کراچی میں بارش کا پانی نکالنے کیلئے تو فوج طلب کرلی پنجاب میں فوج کب طلب کررہے ہیں؟۔
سویلین ادارے کیا مفت کی روٹیاں توڑنے کیلئے بنائے گئے ہیں؟۔ سویلین اداروں میں جب تحریک انصاف کے شکست خوردہ لوگ براجمان ہونگے تو اداروں کا حال یہی ہوگا۔پورے ملک سے چن چن کر نالائق لوگوں کو بڑے عہدوں پر بیٹھاگیا ہے۔
اداروں میں اصلاحات لانے کا دعوی کرنے والوں نے اداروں کو لوٹ مار کا ذریعہ بنالیا ہے۔