بارشی پانی کی نکاسی میں غفلت، واسا کے متعدد افسران معطل 

  بارشی پانی کی نکاسی میں غفلت، واسا کے متعدد افسران معطل 

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بروقت بارشی پانی نکالنے کو یقینی بنانے میں ناکامی پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے متعدد افسر معطل کر دیئے جبکہ دوسے تین عہدے  رکھنے والے افسروں سے اضافی چارج بھی واپس لے لیے گئے۔ ایم ڈی واسا نے  فاروق گنج انڈرپاس میں بارشی پانی کی نکاسی میں غفلت برتنے پر عملے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی او داتا نگر سید خان اور سب انجینئر عبدالرحمن کو معطل کر دیا اسی طرحایکس ای این راوی ٹاؤن II حافظ راحیل اشرف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اگلے احکامات آنے تک ایس ڈی او سمن آباد ذیشان مظہر کو ایکس ای این راوی ٹاؤن II کا چارج دے دیا گیا ایک اور حکم نامہ میں ایس ڈی او سٹی سب ڈویڑن کو ایس ڈی او داتا نگر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔مزکورہ افسران کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے احکامات بھی جاری دریں اثناء ایم ڈی واسا نے ناقص کارکردگی پر ایک اور گاؤں کارروائی میں جن افسروں کو دو سے تین عورتوں کے اضافی چارج لیے گئے تھے\ ان سے فوری طور پراضافی چارج  واپس لے لئے ہیں اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -