عید الاضحی کے دنوں میں بھی چور، ٖڈاکو سرگرم رہے، گھروں، متعدد شہریوں کو لوٹ لیا 

عید الاضحی کے دنوں میں بھی چور، ٖڈاکو سرگرم رہے، گھروں، متعدد شہریوں کو لوٹ ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں عید الاضحی کے موقع پر ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں طارق کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نعمان کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،راوی روڈ کے علاقہ میں مقصود کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مناواں کے علاقہ میں جمشید کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ٹاون شپ کے علاقہ میں علی کے گھر سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گرین ٹاون کے علاقہ میں ناصر کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے مالیت کا سامان،چوہنگ کے علاقہ میں مبشر کے اہلخانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان، گلبرگ کے علاقہ میں مدثر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،ریس کورس کے علاقہ میں فہد سے 56ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔برکی،ٹاون شپ،ملت پارک سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد،اسلام پورہ،ملت پارک،اقبال ٹاون اور جوہرٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں تھانہ شادمان کی عمارت سے چند گز کے فاصلے پر واقع ایک سٹور میں چوری کی واردات کے نتیجے میں نامعلوم چور سٹور سے 60 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوگئے  تھانہ شادمان پولیس نے سٹور کے مالک احسان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -