مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار 

مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اعجاز رشید کی سربراہی میں AVLS اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ا اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ فاروق عرف فاروقی اور اس کا ساتھی ثناء اللہ عرف مانو کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی23موٹرسائیکلیں، 1رکشہ، 2موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو جاتے تھے دوران تفتیش ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -