کروناوباء‘زیر حراست ملزمان کو 15 اگست تک عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے 

کروناوباء‘زیر حراست ملزمان کو 15 اگست تک عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے 

  

لاہور(نا مہ نگار)کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر زیر حراست ملزمان کو عدالتوں میں 15 اگست تک پیش نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز نے سیشن جج لاہور اور نیب کے ایڈمن جج کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے جاری کئے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ کروناوائرس کے خدشات کے باعث ماتحت عدالتوں میں ملزمان کو پیش نہیں کیا جائے گا ہوم ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی پنجاب نے ملزمان کے حوالے سے ایس او پیز جاری کررکھے ہیں متعلقہ افسران کے ایس او پیز کی روشنی میں زیر حراست ملزمان کو پیش نہیں کیا جا رہا نیب کیسز،قتل اور منشیات سمیت دیگر مقدمات کے ملزمان کو 20 مارچ سے پیش نہیں کیا جا رہا  مذکورہ مراسلہ کے حوالے سے سیشن جج لاہور نے تمام متعلقہ عدالتوں کو آگاہ کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -