بچہ حوالگی کیس میں پیشی پر آئے فریقین آپس میں گتھم گتھا 

بچہ حوالگی کیس میں پیشی پر آئے فریقین آپس میں گتھم گتھا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں عید کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کے پہلے روز ہی بچہ حوالگی کیس میں آئے فریقین آپس میں گتھم گتھا ہو گئے،ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی کی عدالت میں درخواست گزار خاتون فاطمہ نے بچوں کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے خاتون کاشوہر آصف کی کیس کی سماعت کے بعد جب باہر نکلا تو اس کی سسرالیوں سے اس کی ہاتھا پائی ہوگئی ہاتھا پائی کے دوران سسر ذوالفقار کے کپڑے پھٹ گئے،اس موقع پرسیشن کورٹ میں موجود پولیس سیکورٹی اہلکار تماشائی بنے رہے احاطہ عدالت میں موجود دیگر سائلین اور وکلاء کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع کروایاگیا۔

مزید :

علاقائی -