خراب موبائل فون دینے پر شہری کاصارف عدالت سے رجوع 

خراب موبائل فون دینے پر شہری کاصارف عدالت سے رجوع 

  

لاہور(نا مہ نگار)موبائل فون خراب دینے پر شہری نعمان مقبول نے صارف عدالت سے رجوع کرلیا عدالت نے یونس موبائل ہال روڈ کے مالک سے19اگست تک جواب طلب کرلیاہے   عدالت میں جوہر ٹاؤن کے رہائشی نعمان مقبول کی طرف سے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکرتے ہوئے مؤقف اختیار کیاگیاہے کہ اس نے ہال روڈ پر واقع یونس موبائل سے موبائل فون خریدا،بعدازاں موبائل استعمال کرنے پر پتہ چلا کہ وہ خراب ہے موبائل خرابی کی شکایت کے لئے فوری اس نے دکاندار سے رابطہ کیا تو دکاندار نے وارنٹی کے باوجود اس کی بات نہیں سنی یونس موبائل ہال روڈ کے مالک نے موبائل تبدیل کرنے کے مطالبے پر دھمکیاں دیں اور دکان سے نکال دیا۔

مزید :

علاقائی -