تعطیلات کے بعدضلعی عدلیہ میں سول ججوں کی عدالتیں دوبارہ کھل گئیں 

تعطیلات کے بعدضلعی عدلیہ میں سول ججوں کی عدالتیں دوبارہ کھل گئیں 

  

لاہور(نا مہ نگار)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ضلعی عدلیہ میں سول ججوں کی عدالتیں دوبارہ کھل گئیں جبکہ ایڈیشنل سیشن ججوں اور سیشن ججوں کی موسم گرما کی تعطیلات 15اگست کو ختم ہورہی ہیں تعطیلات کے دوران صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوتی رہی، کورونا کے پیش نظر تعطیلات کے بعد بھی مقدمات کی معمول کے مطابق سماعت شروع نہیں ہوسکی بلکہ عدالت عالیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صرف13قسم کے مخصوص مقدمات کی سماعت ہورہی ہے ان مخصوص مقدمات میں کرایہ داری کے معاملات، وراثت کی حد تک استقرار حق کے دعویٰ جات،گارڈین شپ،وراثتی سرٹیفکیٹس،لینڈ ایکوزیشن (صرف ریفرنسز)،عائلی مقدمات،سول اپیلیں اور نگرانی کی درخواستیں، فوجدرای اپیلیں اورنگرانی کی درخواستیں، ایسے مقدمات جن میں بحث حتمی مرحلہ پر ہو،ایسے سول مقدمات جن میں آخری ایک یا دو گواہوں کی شہادت باقی ہو جسٹس آف پیس کے سامنے اندراج مقدمہ وغیرہ کی درخواستیں، صلح کے معاملات، تمام قسم کی متفرق درخواستیں بشمول ضمانت، سپرداری اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 249(اے) اور 265 (کے) کے تحت درخواستیں بھی شامل ہیں،ہائی کورٹ کے مراسلہ کے مطابق تمام نوعیت کے مقدمات معمول کے مطابق دائرہونگے تاہم متعلقہ عدالت مذکورہ مخصوص اقسام کی روشنی میں فیصلہ کریگی کہ کس مقدمہ کی کب سماعت کرنا ہے،ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپنی اپنی بارایسوسی ایشنوں کے صدور اور سیکرٹریوں سے میٹنگ کرکے لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -