شاہدرہ، اسلام پورہ، گجر پورہ میں 3 افراد، ہڈیارہ میں بچے کے ہاتھوں بچہ قتل

    شاہدرہ، اسلام پورہ، گجر پورہ میں 3 افراد، ہڈیارہ میں بچے کے ہاتھوں بچہ قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر باپ کے سامنے 35سالہ بیٹے کو گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ لاج پت روڈ کے رہائشی 35 سالہ فرحان کا پیسوں کے لین دین کی وجہ سے جھگڑا چل رہا تھا گزشتہ روز35 سالہ فرحان کے والد محمود جو کہ اپاہج ہیں کے سامنے دو ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر اس کاگلہ دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے  دوسرے واقعہ میں اسلام پورہ کے علاقے سگیاں پل کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے سر میں گولیاں مار کر 60سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی جو سکھ نین کا رہائشی تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول مشتاق کے بیٹے عمر نے نوانکوٹ کے رہائشی عامر نامی شخص کی بہن کو گھر سے بھگا کر ساتھ لے گیا تھا جس پر عامر نے عمر اور اسکے بھائی ناصر کیخلاف اپنی بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا جس کے سلسلے میں پولیس نے ناصر کو گرفتار کر رکھا تھا جسے گزشتہ روز ریمانڈ کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے مدعی مقدمہ عامر اور اس کے نامعلوم ساتھی نے مشتاق کا پیچھا کیا اور سگیاں کے قریب موقع پا کر اس کی کنپٹی پر 2فائر مار کر اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔تیسرے واقعہ میں گجر پورہ کے علاقے   کوٹ خواجہ سعید کے رہائشی عمران کا اپنے مخالفین کے ساتھ کافی عرصہ سے لڑائی جھگڑا چل رہاتھا گزشتہ روز مخالفین نے فائرنگ کرکے عمران کو شدید زخمی کردیا اسے فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔چوتھے واقعہ میں ہڈیارہ،نڑوڑ گاوں میں 10 سالہ بچے عبدالرحمن  کو 12 سالہ عرفان عرف فانی نے  قتل کردیا۔   12 سالہ عرفان عرف فانی نے  گھر کے باہر چار پائی بچھانے پر عبدالرحمن عرف علی کو چھری مار کر قتل کیا.پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاش تحویل میں لے لی پولیس  نے موقعہ سے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ 

مزید :

علاقائی -