35سالہ نوجوان ایل او ایس ڈرینج میں گر کر جاں بحق
لاہور (کر ائم رپو رٹر)تھانہ سمن آ با دکے علاقہ میں چاند رات کو چاند رات کو ایک 35 سالہ نوجوان ایل او ایس ڈرینج میں گر گیا۔واسا کے متعلقہ حکام اہل علاقہ کے بار بار کالیں کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہ ہوئے جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جس کے ساتھ ہی واسا حکام حرکت میں آ گئے اور مسلسل 9 گھنٹے آپریشن کے بعد کرین کے ذریعے35سالہ نوجوان کی ڈرینج سے لاش تلاش کرلی اہل علاقہ نے ڈرینج میں گرنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے بروقت کارروائی نہ کرنے پر واسا کے ایکسیئن ڈرینج کیخلاف احتجاج کیا اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر ایکسئین واسا کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ہونے پر لاش ورثاء کے حوالے کی جائیگی دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت کے حکم پر واسا اور پولیس کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
35سالہ نوجوان ایل او ایس ڈرینج میں گر کر ہلاک ہو گیا۔اہل علاقہ نے بار بار کالز کرنے کے باوجود ایکئسین ڈرینج واسا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔اہل علاقہ کے احتجاج پر صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے نوٹس لے لیا۔جس پر واسا حکام حرکت میں آ گئے۔بتایا گیا ہے کہ