رائیونڈ پولیس ٹیم پر منشیات فروش کی فائرنگ،2 اہلکار زخمی، ملزم فرار

رائیونڈ پولیس ٹیم پر منشیات فروش کی فائرنگ،2 اہلکار زخمی، ملزم فرار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ پولیس ٹیم پر منشیات فروش کی فائرنگ کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق رائیونڈ چوکی انچارج اے ایس آئی محمد اکرم معمول کے گشت پر تھے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش پریمی سے آمنا سامنا ہو گیا اس دوران ملزم نے دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد اکرم اور کانسٹیبل سجاد زخمی ہوگئے اے ایس آئی اکرم کے ہاتھ پر فائر لگا اور کانسٹیبل سجاد کے کندھے اور کان کے قریب گولیاں لگیں پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اطلاع ملنے پر ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ نے جائے وقوعہ کا وزٹ کیا اورہدایات جاری کیں پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -