پنجاب پولیس کا40 سال بعد اپنا بنیادی ہتھیار تبدیل کرنے کا فیصلہ 

پنجاب پولیس کا40 سال بعد اپنا بنیادی ہتھیار تبدیل کرنے کا فیصلہ 

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے 40 سال بعد اپنا بنیادی ہتھیار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی جدید ہتھیار کو اپنا بنیادی ہتھیار بنانے کے لئے نہ صرف سوچ بیچار بلکہ آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے صوبے کے تمام اضلاع کے پولیس سربراہان سے تجاویز طلب کرلی ہیں بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس گزشتہ چالیس سال سے ایس ایم جی رائفل کو اپنا بطور بنیادی ہتھیار استعمال کر رہی ہیں اور پنجاب پولیس کے پاس 15 ہزار سے زائد ایس ایم جی پڑی ہیں جبکہ مذکورہ ہتھیار کے بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم جی جیسا ہتھیار 300 میٹر تک نشانہ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید :

علاقائی -