خیبرپختونخوا میں پراپرٹی سروس ڈیلیوری سنٹرز قائم کرنے کا آغاز

 خیبرپختونخوا میں پراپرٹی سروس ڈیلیوری سنٹرز قائم کرنے کا آغاز

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں عرصہ دراز سے زمین سے متعلق تنازعات حل ہونے کی بجائے بڑھنے لگے، صوبہ میں زمینوں کا ریکارڈ تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے ہنگامی بنیادوں پر سروس ڈیلیوری سنٹر قائم کرنے شروع کر دیئے۔ شہری کہتے ہیں حکومت جلد اقدامات شروع کرے۔پاکستان کو آزاد ہوئے سترسال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود تاحال صوبہ خیبرپختونخوا میں زمینوں کا ریکارڈمکمل نہ ہو سکا۔ صوبہ بھر میں اراضی کے حوالے سے تنازعات کئی گنا بڑھ گئے۔خیبرپختونخوا حکومت نے اراضی تنازعات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سروس ڈیلیوری سنٹرز قائم کرنے شروع کر دیئے۔ سروس ڈیلیوری سنٹرز میں تمام زرعی، رہائشی اور کمرشل زمینوں کا ریکارڈ جی آئی ایس سسٹم کے تحت کمپوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ یہ سنٹرز نہ صرف خیبر پختونخوا کے چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، سوات، شانگلہ اور بٹ گرام سمیت 19 مختلف اضلاع میں شروع کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -